کراچی (آن لائن) ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان میں جھوٹ پھیلانے اور نفرت کی سیاست کرنے میں آج بھی پہلا نمبر پی ٹی آئی کا ہے۔ حلیم عادل شیخ جھوٹ بول رہے ہیں کہ حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبے کے لئے 360ارب روپے رکھے ۔ حیدرآباد سکھر موٹروے حلیم عادل شیخ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوے انہوں نے کہا پاکستان میں جھوٹ پھیلانے اور نفرت کی سیاست کرنے میں آج بھی پہلا نمبر پی ٹی آئی کا ہے۔ حلیم عادل شیخ جھوٹ بول رہے ہیں کہ منصوبے کے لئے 360ارب روپے رکھے ۔ حقیقت یہ ہے پی ٹی آئی سندھ کے لئے کوئی ایک منصوبہ شروع یا منظور نہیں کیا۔ اگر یہ منصوبہ ایکنک سے منظور ہوتا تو حکومت کو انتظار کرنا نہ پڑتا۔