اسلام آباد (یواین پی) وفاقی دارالحکومت میں واقع اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے عالمی اعزاز حاصل کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے عالمی سطح پر 3 سٹار رینکنگ حاصل کی ہے، اس حوالے سے سکائی ٹریک رینکنگ کمپنی کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 3 سٹار ایئر پورٹ قرار دے دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ دنیا کے مصروف ترین دبئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کی رینکنگ کو بھی 3 سٹار قرار دیا گیا ہے جب کہ اس ضمن میں ایوی ایشن ماہرین کہتے ہیں کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اگر کیفے، ریسٹورنٹ اور ڈیوٹی فری شاپس کا آغاز کیا جائے تو اس کی مدد سے ایئر پورٹ رینکنگ مزید بہتر ہو سکتی ہے