لاء کمیشن رپورٹ اور نیشنل کمیشن انسانی حقوق (این سی ایچ آر) کے پیش کیے گئے
اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں صنفی بنیاد پر تشدد (جی بی وی) سے متعلق متعدد قوانین موجود ہیں اور مزید قانون سازی بھی کی جا رہی ہے، تاہم اصل چیلنج ان قوانین پر مؤثر عملدرآمد ہے۔ وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں اظہارِ خیال کر رہی تھیں۔سینیٹر شیری رحمان نے بتایا کہ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس ان کے نوٹس اور سینیٹ میں دائر کردہ موشن کی بنیاد پر طلب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے 2002 میں پارلیمنٹ جوائن کی تو خواتین کے حقوق سے متعلق پانچ بل پیش کیے، اور یہ پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح بھی رہی ہے کہ خواتین کے تحفظ اور حقوق کو یقینی بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی دونوں سطحوں پر قوانین بنائے جا رہے ہیں