پوری دنیا کی مارکیٹ میں یہ ٹیکنالوجی چل رہی ہے، دبئی، تھائی لینڈ کی حکومتیں یہ کررہی ہیں
نوجوان اپنے آپ کو معاشی طور پر آزاد چاہتا ہے:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کو بریفنگ
اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین پاکستان ورچول اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کا کہنا ہے 40 ملین پاکستانیوں کے اکانٹ کرپٹو میں ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان ورچول اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بتایا کہ پوری دنیا کی مارکیٹ میں یہ ٹیکنالوجی چل رہی ہے، دبئی، تھائی لینڈ کی حکومتیں یہ کررہی ہیں، نوجوان اپنے آپ کو معاشی طور پر آزاد چاہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں نے پاکستان کی تیسری بڑی کرپٹو مارکیٹ بنا دی ہے، 40 ملین پاکستانیوں کے اکائونٹ کرپٹو میں ہیں، آٹھ سال تک اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل اثاثے پر پابندی لگائے رکھی، ٹیکنالوجی پر پابندی لگاکر آپ اپنے آپ کو منجمد کر رہے ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا ہم نے ورچوئل ایسٹ کی 2 بین الاقوامی کمپنیوں کو این او سی دیے ہیں، ہم نے کہا 5 ستمبر تک ورچوئل ایسٹ والے رجسٹریشن کرائیں ورنہ پابندی لگنا شروع ہو گی،