پاکستان دنیا کیلئے کرپٹو ریگولیشن کا موثر ماڈل بن سکتا ہے: بلال بن ثاقب

پاکستان جیسے ابھرتے ہوئے ملکوں کیلئے  ورچوئل ایسٹس کی ریگولیشن معاشی ترقی کی کنجی ہے: چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھار ٹی 
 دبئی (آئی این پی )وزیر اعظم کے مشیر اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا ہے  پاکستان دنیا کے لئے کرپٹو ریگولیشن کا موثر ماڈل بن سکتا ہے۔دبئی میں بائننس بلاک چین ویک کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں  یو اے ای کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے وزیر عمر سلطان العلمہ سمیت ڈیجیٹل اثاثوں اور ابھرتی ٹیکنالوجیز کے عالمی ماہرین نے شرکت کی ۔عالمی سطح پر منعقد کیے گئے اس  بڑے ڈیجیٹل  ایونٹ میں  پاکستان کی نمائندگی  بلال بن ثاقب نے کی۔ تقریب سے خطاب میں بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان دنیا کے  لئے کرپٹو ریگولیشن کا موثر ماڈل بن سکتا ہے، پاکستان جیسے ابھرتے ہوئے ملکوں کے  لئے  ورچوئل ایسٹس کی ریگولیشن معاشی ترقی کی کنجی ہے