کسان پاکستان کی معیشت، غذائی خودکفالت اور دیہی ترقی کا ستون ہیں:آصف زرداری

اسلام آباد (آن لائن) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ کسان کے موقع پر پاکستان کے کسانوں کی محنت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا  کسان پاکستان کی معیشت، غذائی خودکفالت اور دیہی ترقی کا ستون ہیں۔ اپنے بیان میں صدر نے کہا کہ پاکستان کا کسان نہ صرف ملکی معیشت کی بنیاد ہے بلکہ وہ قومی ترقی کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہاخود زراعت سے وابستہ گھرانے سے تعلق ہونے کی وجہ سے میں کسانوں کی محنت، کامیابیوں اور مشکلات کو بخوبی سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کروڑوں خاندانوں کے روزگار کا ذریعہ ہے اور اس شعبے کی مضبوطی ہی ملک کی ترقی کی ضمانت ہے