سیشن جج ٹیکسلا نے سزا گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کاجرم ثابت ہونے پرسنائی
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلا نے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کا جرم ثابت ہونے پر ڈاکٹر اور نرس سمیت 5 مجرمان کو سزائیں سنادیں۔سزا پانے والے مجرمان میں ڈاکٹر، نرس ودیگر شامل ہیں۔ عدالت نے ڈاکٹر فواد ممتاز کو غیر قانونی پیوندکاری ایکٹ میں 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 334 ت پ میں 7سال قید کی سزا سنائی۔عدالت نے نرس صوبیہ، ابوبکر، شریف اور حسنین کو 3/3سال قید اور 50/50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، مجرمان کو مجموعی طور پر 26سال قید اور 12لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔