مناواں: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق، ڈرائیور فرار

مناواں: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق، ڈرائیور فرار

مناواں کے علاقے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق، صابر علی اپنی بیوی پروین کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ اچانک ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔