لاہور ہائیکورٹ کا سوئی گیس بلوں میں لیوی ٹیکس کے نفاذ کو معطل کرنے کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ کا سوئی گیس بلوں میں لیوی ٹیکس کے نفاذ کو معطل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے سوئی گیس کے بلوں میں لیوی ٹیکس کے نفاذ کو معطل کر دیا۔

عدالت نے وفاقی حکومت، اوگرا، ایم ڈی سوئی نادرن گیس اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس انوار حسین نے بھمرا ٹیکسٹائل مل سمیت دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاق کی جانب سے سوئی گیس کے بلوں میں لیوی ٹیکس کا نفاذ آرڈیننس 2025 کے ذریعے کیا گیا، جو قانونی طور پر فروری 2025 کے بلوں پر لاگو نہیں ہو سکتا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آرڈیننس کا اطلاق صرف اس کے اجراء کے بعد ہونے والے بلوں پر ہو سکتا ہے، اور اس کا پچھلی تاریخوں پر اطلاق آئینی طور پر غلط ہے۔عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فروری 2025 کے بلوں میں لیوی ٹیکس کی وصولی کو فوری طور پر روک دیا اور فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔