انیل کمبلے کا روی ایشون کی ریٹائرمنٹ پر مایوسی کا اظہار

انیل کمبلے کا روی ایشون کی ریٹائرمنٹ پر مایوسی کا اظہار

بھارت کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیجنڈری اسپنر انیل کمبلے نے اپنے ہم وطن کرکٹر روی چندران ایشون کی اچانک ریٹائرمنٹ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

 ایشون نے گزشتہ روز برسبین ٹیسٹ کے بعد اپنے کیریئر کا اختتام کرنے کا اعلان کیا، جس نے کرکٹ کی دنیا کو حیران کن کر دیا۔ کمبلے نے ایشون کے شاندار کیریئر کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کا ریکارڈ ٹوٹ نہیں سکا، لیکن ایشون نے بھارت کے لیے بے شمار کامیابیاں حاصل کیں اور وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ایشون نے 106 ٹیسٹ میچز میں 537 وکٹیں حاصل کیں اور بھارت کے لیے دوسرے سب سے کامیاب اسپنر بنے۔ کمبلے کے پاس 132 میچز میں 619 وکٹوں کا ریکارڈ ہے۔ ایشون کی ریٹائرمنٹ نے کرکٹ کی دنیا کے شائقین اور سابق کرکٹرز کو گہرے افسوس میں مبتلا کر دیا۔