غزہ(آئی این پی )غزہ کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج کے اہلکار جیسے ہی عمارت میں داخل ہوئے وہ زمین بوس ہوگئی اور 5 سے زائد فوجی ملبے تلے دب گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں اس کے 2 اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ عمارت کا ملبہ اتنا زیادہ ہے اسے ہٹانے میں کئی گھنٹے لگیں گے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مارے گئے فوجیوں کی شناخت کمپنی کمانڈر 35 سالہ میجر موشیکو روزن واڈ اور سکواڈ کمانڈر 26 سالہ فرسٹ کلاس سارجنٹ الیگزینڈر انوسوف کے ناموں سے ہوئی۔