محسن نقوی کی سعودی شہزادے سے ملاقات، کرکٹرز کو تربیت دینے کی پیشکش

ریاض(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل السعود سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سعودی کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی پیشکش کی ہے۔ریاض میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیئرمین سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن سعود بن مشعل السعود کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ملاقات میں محسن نقوی نے کرکٹ کے فروغ اور اسٹیڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی اور سعودی عرب کے کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔