گیس کی لوڈشیڈنگ اور قلت کے باعث شہریوں میں ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال کا رجحان بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایل پی جی کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی مسلسل بندش کے سبب گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے انہیں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے، لیکن دکانداروں کی جانب سے مبینہ طور پر من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔مہنگائی کے سبب پہلے ہی گھریلو بجٹ شدید متاثر ہے، اور اب ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے نے مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ اور قلت کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ انہیں متبادل ایندھن پر اضافی اخراجات برداشت نہ کرنا پڑیں۔انہوں نے متعلقہ حکام سے درخواست کی ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں مبینہ من مانی وصولی کا نوٹس لے کر سخت کارروائی کی جائے اور صارفین کو مقررہ نرخوں پر ایل پی جی فراہم کی جائے۔