چاول کی قیمتوں میں اضافہ اور گندم کے نرخوں میں اضافہ نے صارفین کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
مارکیٹ میں معیاری چاول کی قیمت 420 روپے فی کلوگرام سے بڑھ کر 620 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے، جس سے عوام کی روزمرہ ضروریات متاثر ہو رہی ہیں۔ اسی طرح، منڈیوں میں گندم کی قیمت بھی 4500 سے بڑھ کر 4600 روپے فی من تک جا پہنچی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ چاول اور گندم بنیادی خوراک ہیں، اور ان کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر مداخلت کرے اور قیمتیں کم کرنے کے لیے موثر اقدامات کرے تاکہ عوام کو زیادہ بوجھ سے بچایا جا سکے۔ مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا سبب مختلف وجوہات میں سے گندم کی کمی، فراہمی میں رکاوٹیں، اور عالمی منڈی میں قیمتوں کا بڑھنا بتایا جا رہا ہے۔حکومت کی جانب سے اس معاملے پر جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ مارکیٹ کی حالات پر نظر رکھ رہی ہے اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ عوام کی شکایات اور مطالبات کے پیش نظر حکومتی ادارے قیمتوں پر کنٹرول کے لیے اقدامات اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔