لاکھوں کے نقصان کاخدشہ ،اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ بروقت نہ پہنچا
کھچی والا (خصوصی رپورٹ)سیون آر کینال میں اچانک تقریباً 50 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے کئی ایکڑ رقبے پر کھڑی تیار فصلیں زیرِ آب آگئیں۔ متاثرہ کسانوں کو لاکھوں روپے کے نقصان کا خدشہ۔ شگاف پڑنے سے پانی کا تیز بہا ئو قریبی کھیتوں میں داخل ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی ایکڑ رقبے پر کھڑی تیار کپاس، تل اور چارے کی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں۔ تیار فصلوں کے تباہ ہونے کے خدشے پرکسانوں میں شدید تشویش اور اضطراب پایا جا رہا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق شگاف پڑنے کی اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ بروقت موقع پر نہ پہنچا، جس سیپانی کے پھیلا ئو میں اضافہ ہوتا رہا۔ مقامی کسان اور شہری اپنی مدد آ پکے تحت شگاف پْر کرنے اور پانی کے بہا ئو کو روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ کسانوں کا کہنا تھاکہ فصلیں انکی سال بھر کی محنت اور آمدن کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ اگر شگاف پر فوری قابو نہ پایا گیا تو مزید زرعی رقبہ متاثر ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب نہر ی پانی فراہمی متاثر ہونے سے ٹیل کے کسانوں کی فصلوں کو بھی بروقت پانی نہ ملنے سینقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اہلِ علاقہ اور کسانوں نے محکمہ انہار حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نہر کے شگاف کو فوری پْر کیا جائے تاکہ مزیدتباہی سے بچاجا سکے۔