الیاس وٹو نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا فیصلہ خوش آئند قرار دیدیا

 پی ٹی آئی رہنما نے کارکنوں نوید شہزاد ، عدنان کی جلد رہائی کی نوید بھی سنادی 
بانی کی بہنوں کیساتھ موجود رہنے والے بچوں اور فیمیلیز کو خراج تحسین پیش 
 راولپنڈی، اڈیالہ ( خصوصی رپورٹ) سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کو جیل سے الشفاء  ہسپتال منتقل کرنے اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ خوش آئند ہے میاں الیاس وٹو سابق نائب صدر پی ٹی آئی ساؤتھ افریقہ مزید انہوں نے بتایا کہ قائد عمران خاں کی جیل سے الشفاء  ہسپتال منتقلی کے عدالتی فیصلے کے ساتھ ان کے بہادر کارکنان نوید شہزاد نومی بھائی اورعدنان کی بھی درخواست ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں دونوں بہادر کارکنان شہزاد نومی اور عدنان کو چند ماہ قبل اڈیالہ جیل کے باہر سے عمران خاں کی پوسٹرز اٹھانے پر حراست میں لیا گیا بعد میں سنگین نوعیت کے مقدمے میں جیل منتقل کیا گیا دونوں کارکنان کی بھی درخواست ضمانت ہوئی ہے جلد وہ جیل سے رہا ہو جائیں گے تو ٹیم کے ننھے ننھے کارکنان ، فیملیز ہر منگل کو بہنوں علیمہ خاں ، نورین خاں، عظمیٰ سے اظہار یک جہتی کے لیے موجود ہوتی ہیں پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں سے ٹیم کے ارکان طویل مسافت طے کرکے آتے ہیں اللہ کریم بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خاں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے