بھارت پھانسی کے بجائے زہریلا انجکشن، گولی مارنے کی درخواست مسترد

 حکومت چاہے تو ماہرین کی کمیٹی قائم کر کے متبادل طریقوں کا جائزہ لے سکتی ہے:سپریم کورٹ  
نئی دہلی(خصوصی رپورٹ) بھارتی سپریم کورٹ نے سزائے موت دینے کیلئے پھانسی کے بجائے زہریلا انجکشن، گولی مارنے یا دیگر متبادل طریقے اپنانے کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا پر مشتمل بینچ نے قرار دیا کہ فی الحال بھارت میں سزائے موت پر عمل درآمد کا طریقہ پھانسی ہی رہے گا۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت نے اس معاملے سے متعلق سپریم کورٹ کے 3 سابق فیصلوں کو بڑے بینچ کے سامنے بھیجنے کی درخواست بھی مسترد کر دی بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اگر مرکزی حکومت چاہے تو ماہرین پر مشتمل کمیٹی قائم کر کے سزائے موت پر عمل درآمد کے متبادل طریقوں کا جامع جائزہ لے سکتی ہے۔