گووندا اور سنیتا آہوجا کا تنازع، کشمیرا شاہ کی مبہم پوسٹ سامنے آگئی

کیا سچی محبت ایسی ہوتی ہے؟ کیا اس کا واقعی کوئی وجود ہے؟ انسٹا گرام پوسٹ
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان جاری تنازع کے دوران کشمیرا شاہ نے ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جو محبت، شادی اور بے وفائی کے موضوع پر مبنی معلوم ہوتی ہے۔گووندا کے بھانجے کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ اور اداکارہ کشمیرا نے آسمان میں دل کی شکل کے بادلوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا سچی محبت اب بھی قائم ہے؟کشمیرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ تو کیا سچی محبت ایسی ہوتی ہے؟ کیا اس کا واقعی کوئی وجود ہے؟ کیا کوئی کسی سے اتنی محبت کرتا ہے کہ اس کے لیے یہ سب خرچ کرے اور اپنے محبوب کو خاص محسوس کروائے؟انہوں نے مزید سوال کیا کہ ایسی محبت کہاں مل سکتی ہے، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ شادیوں کے ٹوٹنے اور لوگوں کی دھوکہ دہی سے دل برداشتہ ہو رہی ہیں اور انہیں حقیقت کا جائزہ لینے کی ضرورت محسوس ہوئی ہے۔کشمیرا کے یہ تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب گووندا اور سنیتا آہوجا کی ذاتی زندگی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور دونوں حال ہی میں اپنی شادی سے متعلق عوامی سطح پر بیان بازی کر رہے ہیں۔