نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

ممبئی (شوبز ڈیسک)معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں گوا میں اپنی رہائش گاہ پر 8 اکتوبر کو دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی گئی ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق گوا میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نانا پاٹیکر کی موت دل کی شریان میں خون کا لوتھڑا پھنسنے کے باعث ہوئی، جس سے دل کو خون کی فراہمی متاثر ہوئی۔