دیویا، سنیتا آہوجا کی حمایت میں سامنے آگئیں، گووندا پر کڑی تنقید

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی ماڈل، اداکارہ، پروڈیوسر اور فلم ڈائریکٹر دیویا کھوسلہ نے سینئر بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی حمایت اور گووندا پر کڑی تنقید کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بیوی کو قاتل کہنا ایک کم حوصلہ مرد کی آخری حد ہے۔ دیویا کھوسلہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر طویل بیان شیئر کیا ہے جسے بعد ازاں سنیتا نے بھی ری شیئر کیا۔دہلی سے تعلق رکھنے والی 39 سالہ دیویا نے کومل رانی سوارنکر کے ساتھ گووندا کے مبینہ تعلقات پر بھی سوال اٹھایا اور اپنے نوٹ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں معاشرہ ایسے کثیر ازدواجی نظام میں رہتا تھا جہاں خواتین کو مردوں کی غلاموں سے زیادہ حیثیت نہیں دی جاتی تھی۔ ان کا کہنا تھا وقت کے ساتھ خواتین خودمختار ہوئیں، اپنی الگ شناخت بنائی، لیکن گووندا اور سنیتا کے درمیان جاری تنازع نے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ معاشرہ حقیقتا کتنا آگے بڑھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سنیتا اپنے شوہر کے ساتھ وفادار رہیں اور انہوں نے اپنے خاندان کی دیکھ بھال کی۔انھوں نے سنیتا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ایک عورت کی حیثیت سے آپ نے انہیں اپنا سب کچھ دے دیا اور وفادار رہیں۔ کبھی اپنا کیریئر نہیں بنایا۔ ایک عورت اس سے زیادہ اور کیا کر سکتی ہے؟ وہ آپ کی کامیابی کے پیچھے موجود عورت تھیں۔ آپ باہر کی دنیا میں کامیاب تھے، لیکن اس کامیابی کا کریڈٹ صرف آپ کو نہیں جاتا۔