پہاڑوں، خوبصورت وادیوں، تاریخی مقامات اور مہم جوئی کے مواقع کی وجہ سے سیاحوں کے لیے منفرد سیاحتی مرکز بن سکتا ہے : دی ٹیلی گراف
لندن(آئی این پی )برطانیہ کے معروف اخبار دی ٹیلی گراف نے پاکستان کو 2026 کے لیے دنیا کے ان منفرد سیاحتی مقامات میں شامل کیا ہے جہاں قدرتی حسن، قدیم تاریخ اور مقامی ثقافت مل کر سیاحوں کو ایک مختلف تجربہ فراہم کرتے ہیں۔اخبار کی ر پورٹ کے مطابق پاکستان خاص طور پر اپنے بلند پہاڑوں، خوبصورت وادیوں، تاریخی مقامات اور مہم جوئی کے مواقع کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے ایک منفرد سیاحتی مرکز بن سکتا ہے۔دی ٹیلی گراف میں شائع ہونے والے خصوصی ٹریول فیچر کو معروف سفرنامہ نگار بینیڈکٹ ایلن اور سارہ مارشل نے تحریر کیا ہے۔ مضمون میں پاکستان کے شمالی علاقوں کے قدرتی مناظر کو نمایاں کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہاں موجود قراقرم کا پہاڑی سلسلہ دنیا کے بلند ترین پہاڑوں میں شامل ہے، جہاں کئی چوٹیاں 25 ہزار فٹ سے بھی زیادہ بلند ہیں۔رپورٹ میں پاکستان کو بلند و بالا پہاڑوں کی سرزمین قرار دیتے ہوئے خاص طور پر وادی ہنزہ، قراقرم کے گلیشیئرز، جنگلی پھولوں سے بھرے میدانوں اور شاہراہ قراقرم کا ذکر کیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق شاہراہ قراقرم ایک شاندار انجینئرنگ منصوبہ ہے جو پاکستان کو چین سے ملاتی ہے اور قراقرم، ہمالیہ اور ہندوکش کے پہاڑی سلسلوں کے درمیان سے گزرتی ہے