اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کی سیاحتی حکمتِ عملی رنگ لے آئی اور گلگت بلتستان دنیا کے ٹاپ 25 مقامات میں شامل ہوگیا۔تفصیل کے مطابق پاکستان کی عملی حکمتِ عملی اور گرین ٹورازم کے موثر پالیسی فریم ورک کے باعث قومی سیاحت میں نمایاں پیش رفت جاری ہے۔اعداد و شمار کے تحت سال 2025 میں 10 لاکھ سے زائد عالمی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کیا، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 820 فیصد کا ناقابلِ یقین اضافہ ہے۔معروف عالمی میڈیا اداروں بی بی سی اور سی این این نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات، خاص طور پر گلگت بلتستان کو دنیا کے بہترین 25 سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کر لیا ہے