پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کو 15 سال تک درآمدی اشیا پر سیلز ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

پیٹرولیم لیوی معیشت کی بہتری میں بڑی رکاوٹ قرار، حکومت کو سخت فیصلہ لینا ہوگا،ڈاکٹر فاروق ستار 
اسلام آباد(آئی این پی ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کے اجلاس میں پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کو درآمدی اشیا پر سیلز ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔نجکاری کمیشن حکام کے مطابق آئندہ بجٹ سے اس فیصلے کا اطلاق ہوگا اور یہ ٹیکس چھوٹ 15 سال کیلئے ہوگی۔ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا، جس میں نجکاری کمیشن حکام نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کی سفارش پر پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کو درآمدی اشیا پر سیلز ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔اجلاس میں زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری پر بھی بریفنگ دی گئی، اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ زیڈ ٹی بی ایل کو 2024 میں نجکاری فہرست میں شامل کیا گیا