لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سچ یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے میرے دل کا بوجھ کچھ کم ہوا ہے۔ عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بانی کی الشفا ہسپتال منتقلی اور بہن سے ملاقات خوش آئند ہے،فیصلے سے عدلیہ کا وقار بحال ہوگا، سچ یہ ہے فیصلے سے میرے دل کا بوجھ کچھ کم ہوا ہے، بہتر ہوتا کہ حکومت یہ فیصلہ خود کرتی،برسات کی حبس زدہ رت میں یہ فیصلہ ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔