پنجاب میں عوامی منصوبوں کی تکمیل کیلئے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں، پہلی بار لاہور اور پسماندہ شہروں کے درمیان فرق ختم کیا جا رہا ہے
ہر شہر اور گائوں میں الیکٹروبسیں چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے : وزیر اعلی پنجاب کی اوکاڑہ کے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو‘وفد نے مسائل سے آگاہ کیا
لاہور(سپیشل رپورٹر ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے پنجاب میں عوامی منصوبوں کی تکمیل کے لئے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں، پہلی بار صوبے کے تمام شہروں اور دیہات کو یکساں طور پر ستھرا پنجاب پروگرام کے ذریعے صاف کیا جا رہا ہے۔وزیراعلی مریم نواز سے اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور حلقوں کو درپیش عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر عاشق حسین شاہ، جاوید علاالدین ساجد، چوہدری افتخار حسین چھچھر، نور الامین وٹو، علی عباس، میاں یاور زمان، میاں محمد منیر اور غلام رضا شامل تھے۔ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلی کو اپنے حلقوں میں درپیش عوامی مسائل سے آگاہ کیا، جس پر مریم نواز شریف نے مسائل کے حل کے لئے بھرپور تعاون اور اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ارکان اسمبلی نے 41 اضلاع اور 2 تحصیلوں میں مربوط سیف سٹی نیٹ ورک قائم کرنے پر وزیراعلی مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا