بانی پی ٹی کو عدالتوں کے ذریعے رہا کرایا جائیگا سہیل آفریدی صحت پر سیاست نہیں کرینگے بیرسٹر گوہر

عدالتیں انصاف کی فراہمی کیلئے موجود ہیں ‘ ہمیں عدلیہ سے امید ہے، اسی لئے ہم نے انصاف کے حصول کے لئے عدالتوں سے رجوع کیا ہے:وزیراعلی خیبرپختونخوا
وقت نے ثابت کردیا سیاسی ہتھکنڈوں سے کسی کو مائنس نہیں کیا جاسکتا، ،عدالتی حکم پر عمل ہوگا تو  حکومت کے ساتھ بات آگے بڑھے گی:چیئرمین پی ٹی آئی 
اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے  ہم عمران خان کی صحت پر کبھی سیاست نہیں کریں گے، عدالتی حکم پر عمل ہوگا تو  حکومت کے ساتھ بات آگے بڑھے گی۔ پارلیمنٹ ہاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ وقت نے ثابت کردیا کہ سیاسی ہتھکنڈوں سے کسی کو مائنس نہیں کیا جاسکتا، ہم بھی کسی کو سیاسی طور پر مائنس کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد ہوگا تو آگے بات بنے گی، ہم عمران خان  کی صحت پر کبھی سیاست نہیں کریں گے، صحت سے متعلق رپورٹس کو ذاتی معاملات کے لیے استعمال نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مسئلہ سب سے اہم ہے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالتوں کے ذریعے ہی رہا کرایا جائیگا ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتیں انصاف کی فراہمی کے لیے موجود ہیں اور ہمیں عدلیہ سے امید ہے، اسی لیے ہم نے انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا ہے