بہت سارے فیصلوں پر بانی مشورہ نہیں کرتے‘ وزیراعلیٰ کی تبدیلی بانی کا فیصلہ ہے جو پارٹی کو قبول ہے
میں استعفی دو ں تو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پارٹی ختم ہوجائے گی: جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی میں بڑی تبدیلیوں کے حوالے زیر گردش خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ساری افواہ ہے، ہماری پارٹی مضبوط ہے اور پارٹی چیئرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک چیز بتاتا ہوں یہ وہ لوگ کررہے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس عددی اکثریت ہے، واضح کردوں کہ میں اگر استعفیٰ بھی دے دوں تو ہماری پارٹی مکمل ختم ہوجائے گی۔ میری چیئرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگر آج میں استعفی دو ںپی ٹی آئی کا پارٹی ہیڈ سے فارغ ہوجائے گی اورسپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پارٹی ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا عمران خان کو علی امین گنڈا پور سے صوبے میں امن امان اور دہشت گردی کے معاملات پر تحفظات تھے جبکہ نیا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہیں جنہیں بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا ہے۔انہوں نے کہا بہت سارے فیصلوں پر خان صاحب مشورہ نہیں کرتے جبکہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی بانی کا فیصلہ ہے جو پارٹی کو قبول ہے۔انہوں نے کہا بانی اپریل میں رہا ہو ں گے