پنجاب پولیس کی ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد

 لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر پولیس افسران نے پریڈ کا معائنہ کیا اور دستوں نے سلامی پیش کی۔ جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، ایس پی یو، لیڈیز پولیس، انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ کے افسران و جوانوں نے حصہ لیا۔ سینئر افسران نے پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ چیک کیا اور چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ خواتین اہلکاروں نے بھی پریڈ میں بھرپور حصہ لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہر سوموار صوبہ بھر میں باقاعدگی سے جنرل پریڈز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ضلعی افسران نے کوت، موٹر ٹرانسپورٹ ونگ، متفرق سٹورز، وردی گودام اور دیگر شعبوں کی انسپکشن کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جنرل پریڈ کا مقصد اہلکاروں کو الرٹ رکھنا، ڈسپلن قائم رکھنا اور اتحاد و بھائی چارے کی فضاء￿  کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پریڈ پولیس فورس کے ڈسپلن اور فٹنس کے لیے بہترین مظاہرہ ہے اور یہ پولیس کی تاریخ، ورثے اور روایت کو ظاہر کرتی ہے۔