لاہور(کرائم رپورٹر )چینی کی سرکاری قیمت 2 روپے اضافے کے ساتھ 175 روپے مقرر کردی گئی جبکہ گلی محلوں کی پرچون دکانوں پرچینی200روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔شوگر ملز ایسوسی ایشن اورکین کمشنر کے مابین رابطہ کمیٹی کا اجلاس تاحال نہ ہوا،چینی کی سپلائی میں بہتری اور سرکاری ریٹس پرعملدر آمد کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا،مانیٹرنگ اورسپلائی میں بہتری کیلئے انتظامیہ کا رجسٹرڈ ڈیلرز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہناہے کہ چینی ڈیلرز کو لائسنس کے حصول کیلئے ڈی سی کو درخواست دینا ہوگی،لائسنس یافتہ ڈیلرز کی تعداد میں اضافے سے سرکاری قیمت پرفروخت میں بہتری آئے گی۔