نوشہرو فیروز کے شہر کنڈیارو میں محکمہ تعلیم کے سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ اساتذہ کی تنخواہوں اور پنشن سے قسط وار کٹوتی کا حکم جاری کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ضلعی ایجوکیشن آفیسر نوشہرو فیروز کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 173 ملازمین اور ریٹائرڈ عملے کی تنخواہوں اور پنشن سے کٹوتی عمل میں لائی جائے گی۔
بی پی ایس 1 سے 10 تک کے ملازمین کی تنخواہوں سے 3 ہزار روپے ماہانہ
بی پی ایس 11 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں سے 5 ہزار روپے ماہانہ
بی پی ایس 17 سے 20 تک کے ملازمین کی تنخواہوں سے 10 ہزار روپے ماہانہ کٹوتی کی جائے گی۔
یہ کٹوتی اُن رقوم کی واپسی کے لیے کی جا رہی ہے جو اہلِ خانہ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے وصول کی تھیں۔