روم(آئی این پی )اٹلی نے مسلسل جنگ اور محاصرے کی زد میں رہنے والے بے گھر فلسطینی شہریوں کے لیے مزید 15 ٹن سے زائد پر مشتمل امدادی سامان بھیج دیا ۔ اٹلی کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایئر فورس کا طیارہ یہ سامان لے کر روانہ ہوا ہے تاکہ یہ امدادی سامان غزہ پہنچایا جا سکے ۔اس موقع پر اٹلی کے وزیر دفاع نے بات کرتے ہوئے کہا اٹلی نے غزہ کے جنگ متاثرہ شہریوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور یہ سلسلہ ہر ممکنہ صورت میں جاری رہے گا تاکہ جنگ زدہ فلسطینیوں کے مصائب اور مشکلات میں کچھ کمی کی جا سکے۔