اسلام آباد (اے ایف بی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مظفر گڑھ کے لئے مزید 5000 خیموں سمیت پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا۔منگل کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری ہے۔این ڈی ایم اے نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا۔این ڈی ایم اے کی جانب سے پی ڈی ایم اے پنجاب کو مظفرگڑھ کے سیلاب متاثرین کے لئے مزید 5000 خیمے فراہم کئے ہیں