ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی خلاف قانون مسترد کیے:امیدوار سردار بہادر خان
لاہور (یواین پی) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی پی 87 میانوالی کے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار سردار بہادر خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس خالد اسحاق نے درخواست پر سماعت کی۔ امیدوار سردار بہادر خان نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی خلاف قانون مسترد کیے، ٹربیونل ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے مزید سماعت آج بروز منگل تک ملتوی کردی۔