تیل کی سپلائی میں تعطل نظر نہیں آرہا،، امید ہے ایرا ن تیل سپلائی کی اجازت دے گا
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ایران کے ساتھ رابطے میں ہے،آبنائے ہرمز میں تیل کی سپلائی کیلئے ایران سے بات کی ہے، امید ہے ایران ہرمز کے راستے ہمیں تیل سپلائی کی اجازت دے گا، متبادل روٹ پر بھی کام کررہے ہیں، تیل کی سپلائی میں ہمیں تعطل نظر نہیں آرہا۔ایک انٹرویو میں ہمیں کوئی ایسا ایشو نظر نہیں آرہا کہ آئل کارگو ہم تک نہ پہنچ سکیں اور ہمیں کسی شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑے۔ دوسری بات برینٹ کروڈ 100ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے، اس کی وجہ سے امپورٹ بل پر اثر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سعودی عرب اور ایران کے درمیان رابطوں کے فقدان کو سہولتکاری فراہم کرنا یہ ایک کلیدی کردار ہے۔