ملک بہت اچھا چل رہا ہے، 27ویں ترمیم کی ضرورت نہیں: اسحاق ڈار

 ابھی تو ہم 26ویں ترمیم کو ہی ہضم کر رہے ہیں، معیشت میں بہتری اور استحکام آچکا ہے:لندن میں گفتگو

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے  ملک بہت اچھا چل رہا ہے، کسی 27ویں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے  ابھی تو ہم 26ویں ترمیم کو ہی ہضم کر رہے ہیں، معیشت میں بہتری اور استحکام آچکا ہے، شہباز شریف کی قیادت میں بہترین کام ہو رہا ہے۔دوسری جانب دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر ہمیش فالکنر نے لندن میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا۔