لاہور(آئی این پی)تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے 9مقدمات میں سزا کیخلاف اپیلیں دائر کردیں۔رپورٹ کے مطابق شادمان حملہ اور راحت بیکری کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں میاں محمود الرشید نے 10سال سزاوں کیخلاف 2اپیلیں دائر کردیں،میاں محمود الرشید کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے وقوعہ پر موجودگی ثابت نہ ہونے پر بری کیا، سازش کے الزامات پر بلاجواز 10سال کی سزائیں سنائی گئیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمات میں الزامات ثابت نہیں ہوئے، عدالت سزائیں کالعدم قراردے۔