اتر پردیش: بھارت کے شہر علی گڑھ میں بیٹی کے منگیتر کے ساتھ خاتون کے فرار ہونے کے بعد ایک اور غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک 43 سالہ خاتون مبینہ طور پر اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ فرار ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، خاتون کے شوہر سنیل کمار، جو پیشے کے لحاظ سے ٹرک ڈرائیور ہیں، نے بتایا کہ وہ مہینے میں صرف دو بار گھر آتے ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں ان کی بیوی 46 سالہ شیلندرا (یعنی بیٹی کے سسر) کو اکثر گھر بلاتی تھی۔خاتون کے بیٹے نے بھی اپنی ماں کے رویے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی بہن کا سسر آتا، ماں انہیں دوسرے کمرے میں بھیج دیتی۔ اب وہ دونوں گھر سے فرار ہو چکے ہیں۔
پڑوسیوں کے مطابق شیلندرا رات گئے آتا اور صبح سویرے چلا جاتا تھا۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خاتون کی بیٹی کی شادی 2022 میں ہوئی تھی، جس کے بعد سے ہی ماں اور سسر کے درمیان تعلقات قائم ہوئے۔سنیل کمار نے اس معاملے پر مقامی تھانے میں تحریری شکایت جمع کرا دی ہے، جبکہ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔