لاہور (خصوصی رپورٹ )قومی پولیو مہم کے آئندہ مرحلے کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر لاہور نے پولیو مہم کی کامیابی کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر ،ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے محکمہ آبادی اور محکمہ تعلیم کے عملے کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ مہم کی کامیابی میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔ ڈی سی نے کہا کہ پولیو ٹیمیں اپنے امور میں بہتری لائیں اور انکاری والدین کو قائل کرنے کے لیے م ئوثر حکمت عملی اپنائیں۔