ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو نے ہر دیکھنے والے کو غمزدہ کر دیا ہے، جس میں ایک خاتون دریائے گنگا میں اس وقت ڈوب گئی جب وہ مبینہ طور پر ایک ریل ویڈیو بنا رہی تھی۔
یہ افسوسناک واقعہ 15 اپریل کو اُترکاشی کے مانیکرنیکا گھاٹ پر پیش آیا، جہاں خاتون اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیر کے لیے گئی ہوئی تھی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون تیز بہاؤ والے دریا میں بغیر کسی حفاظتی انتظام کے کھڑی ہے اور کیمرے کی طرف پوز دے رہی تھی۔ اچانک اس کا پاؤں پھسلا اور وہ پانی کے تیز بہاؤ کی طرف چلی گئی۔ خاتون نے ہاتھ جو تیز، تیز چلایا تاکہ کوئی اُسے بچا سکے مگر مدد نہیں پہنچ سکی۔ ویڈیو میں ایک بچی چیختے ہوئے اپنی ماں کو آواز دیتی ہے، لیکن پانی کی تیز لہروں نے خاتون کو اپنی آغوش میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی، مگر خاتون کو بروقت بچایا نہ جا سکا۔ ضلعی انتظامیہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو حساس مقامات پر محتاط رویہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید برآں، جلد ہی علاقے میں سکیورٹی اور آگاہی کے اقدامات کو بہتر بنانے پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔