ماں کی دیکھ بھال سے تنگ آکر بیٹے کا دلخراش اقدام، افسوسناک واقعہ

ماں کی دیکھ بھال سے تنگ آکر بیٹے کا دلخراش اقدام، افسوسناک واقعہ

یہ دلخراش واقعہ بنگلورو شہر میں پیش آیا جہاں ایک بیٹے نے اپنی معذور والدہ کو عمارت کی چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا۔

 اس افسوسناک واقعہ میں 75 سالہ خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق، ملزم وینکٹیش کی شناخت ہوئی ہے، جس نے اپنی والدہ ساوتر ماسی کو قتل کیا۔ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب مکان مالک وکرم نے عمارت کے عقب میں زور دار آواز سنی اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفتیشی عمل کے دوران، وینکٹیش نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی والدہ کی دیکھ بھال کر رہا تھا، کیونکہ اس کے والد کا تقریباً 10 سال قبل انتقال ہو چکا تھا۔ پانچ سال قبل والدہ کو فالج کا حملہ ہوا تھا، جس کے بعد وہ بستر پر تھیں۔ ملزم نے بتایا کہ والدہ کی دیکھ بھال کے لیے اسے اپنی ملازمت چھوڑنی پڑی اور مسلسل مشکلات کے سبب وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ 
ملزم نے بتایا کہ اسی دباؤ کے باعث اس نے اپنی والدہ کو چوتھی منزل پر لے جا کر نیچے پھینک دیا۔ خاتون کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ یہ واقعہ معاشرے کے لیے ایک بہت بڑا تشویش کا باعث ہے، کیونکہ اس میں ایک بیٹے نے اپنی معذور والدہ کے لیے کی جانے والی ذمہ داری کو بھی نظر انداز کیا۔