اسپین کے ساحل پر 92 فٹ لمبی یاٹ آگ لگنے کے بعد سمندر میں ڈوب گئی، عملے کی ویڈیو وائرل

اسپین کے ساحل پر 92 فٹ لمبی یاٹ آگ لگنے کے بعد سمندر میں ڈوب گئی، عملے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: اسپین کے ساحل کے قریب 92 فٹ لمبی یاٹ انجن میں آگ لگنے کے بعد سمندر میں ڈوب گئی، عملہ محفوظ

تفصیلات کے مطابق اسپین کے ساحل کے قریب ایک 92 فٹ لمبی یاٹ میں اچانک انجن میں آگ لگ گئی، جو تیزی سے پوری کشتی میں پھیل گئی اور یاٹ سمندر میں ڈوب گئی۔ حادثے کے وقت یاٹ پر موجود سات عملے کے ارکان کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔مقامی حکام کے مطابق آگ کی وجہ انجن میں فنی خرابی بتائی گئی ہے۔ عملے کی بروقت بچاؤ کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم یاٹ کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام رہیں۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔