کولمبیا میں ییلوفیور سے 34 افراد ہلاک، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

وجہ مچھروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہونے والا وائرس، ویکسین کے ذریعے روکا جا سکتا ہے
 بگوٹا( آئی این پی) کولمبیا میں ییلوفیور میں مبتلا درجنوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا میں ییلوفیور کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے سبب اب تک 34افراد ہلاک ہوچکے اور متعدد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صحت کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ییلوفیور مچھروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہونے والے وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے اور اسے ویکسین کے ذریعے روکا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے حکومت نے  عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ایسٹر ویک اینڈ سے پہلے ویکسین لگوائیں کیوں کہ ایسٹر کے ویک اینڈ کی وجہ سے لوگ گرم علاقوں کا سفر کرتے ہیں جہاں بیماری پھیلانے والے مچھر زیادہ ہوتے ہیں۔