خصوصی افراد کیلئے منصوبے کا افتتاح‘ وہیل چیئرز اور مصنوعی اعضا ء مفت فراہم کئے جائیں گے

لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سپیشل افراد کیلئے معاون آلات کے سب سے بڑے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ تقریب میں پنجاب بھر سے 300 سے زائد سپیشل افراد نے شرکت کی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف حادثاتی طور پر بازو سے محروم نوجوان عقیل کو خود اسٹیج پر لائیں جبکہ دماغ سے خودکار سگنل لے کر حرکت کرنے والے بازو کی تنصیب سے سہیل نے پہلی مرتبہ ہاتھ کو حرکت دی، جس پر ننھے سہیل نے وزیر اعلی مریم نواز سے ہائی فائی بھی کیا۔صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں اسپیشل افراد کو ایک ارب روپے کے مصنوعی اعضا، آلاتِ سماعت، وہیل چیئرز اور دیگر ضروری معاون آلات مفت فراہم کیے جائیں گے۔