تصادم کا دائرہ کار روایتی جنگ سے بڑھ کر جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال تک پہنچ چکا
واشنگٹن (آن لائن) امریکہ میںپاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلاء کے دوران پیچھے چھوڑا جانے والا جدید اسلحہ پاکستان کی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے ۔ دوسری جانب بھارت کے جارحیت کے نتیجے میں جوہری صلاحیت کی حامل دونوں ریاستوں کے درمیان تصادم کا دائرہ کار روایتی جنگ سے بڑھ کر جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال تک پہنچ چکا ہے۔ امریکہ میں اپنی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے سلسلے میں امریکی کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چئیرمین مائیک راجرز سے ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک امریکہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے 2025 کو پاک امریکہ تعلقات کا ایک اہم سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سال کے دوران دونوں ممالک نے اپنے تعلقات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور سال 2026 میں ان تعلقات کا دائر ہ مزید بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے نقطہ نظر سے پاکستان کی توجہ جغرافیائی سیاست سے بڑھ کر جیواکنامکس پر مرکوز ہے