13 سالہ لڑکے کے اغوا کا ڈراپ سین بحفاظت بازیاب

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ سے 13 سالہ لڑکے کے اغوا کا ڈراپ سین،پولیس نے لڑکے کو بحفاظت بازیاب کرکے والد کے حوالے کر دیا۔ چک نمبر 20 جی ڈی کے رہائشی طالب حسین کا 13 سالہ بیٹا فہیم گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا،بچے کے والد نے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا، پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور سائنٹفک طریقے سے لڑکے کا سراغ لگا کر بحفاظت بازیاب کرکے اسکے والد کے حوالے کر دیا۔