اسلام آباد (آئی این پی )وزارت صحت کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ اسلام آباد میں سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز کی نرسری میں ہونے والی ہولناک آتشزدگی میں 14 نومولودوں کی اموات کے سانحے پر وزارت صحت کی ابتدائی جائزہ رپورٹ مکمل ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہیلتھ اتھارٹی نے پمز اسپتال کی اسسمنٹ رپورٹ تیار کر لی ، جس میں اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مختلف بے قاعدگیاں رپورٹ ہوئی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اسپتال کے انتظامی شعبے سمیت نرسنگ، کلینکل اور بائیو میڈیکل شعبوں میں بے قاعدگیاں رپورٹ ہیں