کوئٹہ(آئی این پی )کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس تیسرے روز بھی معطل رہی ۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس سپیزنڈ کے قریب متاثرہ ٹریک بحال نہ ہونے کے سبب معطل کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث الٹنے والی بوگیوں کو ہٹا لیا گیا ہے، متاثرہ ریلوے ٹریک اور پل کی مرمت کا کام جاری ہے