آلودگی پھیلانے والے 37یونٹس مسمار

 21اینٹوں کے بھٹے اور 16صنعتی یونٹس شامل ،، 6 ایف آئی آرز درج،25لاکھ روپے جرمانہ
لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈرون سکواڈ، نائٹ سکواڈ اور ہاک آئی فیلڈ سکواڈ کی جانب سے آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈا ئون مزید تیز کر دیا گیا ، گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ڈرون سکواڈ اور نائٹ سکواڈ کی مسلسل نگرانی کے نتیجے میں صوبہ بھر میں 37 آلودگی پھیلانے والے یونٹس مسمار کر دیئے گئے، جن میں 21اینٹوں کے بھٹے اور 16صنعتی یونٹس شامل ہیں۔ اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی میں 21بھٹے مسمار، 4سیل، 6 ایف آئی آرز درج جبکہ 25لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔