پٹرول سبسڈی سکیم میں رجسٹریشن کا میسج بالکل مفت کردیا گیا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پٹرول سبسڈی سکیم میں رجسٹریشن کے میسج کو بالکل مفت کردیا گیا۔جمعرات کو وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق سکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے ۔ریلیف پیکیج کی رجسٹریشن کیلئے پہلے REG لکھ کر, سپیس دے کر، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا نمبر پلیٹ، صوبے کے نام کا پہلا حرف اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ 9771 پر میسج کرنا ہو گا ۔