عوام کیلئے بڑی سہولت ، پہلا شناختی کارڈ بالکل مفت

 آج ہی نادرا مرکز تشریف لائیں اور 15 دنوں میں بغیر کسی فیس کے پہلی مرتبہ بننے والا (بغیر سمارٹ چِپ)کارڈ حاصل کریں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی۔حکومتِ پاکستان نے عوام کے لئے بڑی سہولت متعارفکرادی۔پاکستانی اب اپنا پہلا شناختی کارڈ (بغیر سمارٹ چِپ) بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) کے مطابق آج ہی نادرا مرکز تشریف لائیں اور 15 دنوں میں بغیر کسی فیس کے پہلی مرتبہ بننے والا کارڈ حاصل کریں۔